منگل، 6 اکتوبر 2026

خیبر میں ساڑھے 6 سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک میں رواں سال کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

ضلع خیبر میں ساڑھے 6 سال بعد پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، 7 سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان میں 2026 کے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

شائع · 6 اکتوبر 2026، 15:14 · اپ ڈیٹ: · 1 منٹ میں پڑھیں
خیبر میں ساڑھے 6 سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک میں رواں سال کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تقریباً ساڑھے 6 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد 2026 میں پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔


اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے ضلع خیبر سے رواں سال کے چھٹے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔


محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچہ 7 سالہ لڑکا ہے، جس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود، یونین کونسل غنڈی اے سے ہے۔ بچے میں بائیں جانب چہرے کے فالج کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیس جمرود میں قائم ایکٹو سرویلنس سائٹ پر رپورٹ کیا گیا۔


بعد ازاں بچے کے نمونے مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے، جہاں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔


حکام کے مطابق ضلع خیبر میں تقریباً ساڑھے 6 سال کے وقفے کے بعد پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ضلع خیبر پشاور بلاک کا اہم حصہ ہے اور پولیو وائرس کے حوالے سے حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔


رواں سال اب تک پاکستان میں 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 5 کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ ایک کا سندھ سے ہے۔


2026 میں سندھ کے ضلع سجاول سے ایک کیس رپورٹ ہوا، جبکہ خیبرپختونخوا میں بنوں سے 3، وزیرستان سے ایک اور ضلع خیبر سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

اپنی رائے دیں

تبصرے منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں۔ براہِ کرم شائستہ زبان استعمال کریں۔

دن کی اہم خبریں، ہر صبح آپ کے ای میل میں

مفت روزانہ نیوز لیٹر۔ کسی بھی وقت ایک کلک سے بند کریں۔