اتوار، 29 نومبر 2026

ٹانک: غیر سرکاری تنظیم کے مانیٹرنگ آفیسر سیف الرحمن اغواء

شائع 1
ٹانک: غیر سرکاری تنظیم کے مانیٹرنگ آفیسر سیف الرحمن اغواء

مغوی کو تھانہ گومل کی حدود میں واقع علاقے گروکئی مچن خیل سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔

ضلع ٹانک کے علاقے گروکئی مچن خیل سے غیر سرکاری تنظیم ڈی ایف سی اے کے مانیٹرنگ آفیسر سیف الرحمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سیف الرحمن کو تھانہ گومل کی حدود سے اغواء کیا گیا۔ واقعے کے بعد ان کے اہلخانہ اور ساتھیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ٹانک میں اس سے قبل بھی غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ اہلکاروں کے اغواء کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں بعض مغوی تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔

عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے سیف الرحمن کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں