افغانستان بھارت اور اسرائیل کو سہولت فراہم کرکے ڈرونز بھیجتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

ریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ ہوگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، ریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ ہوگی۔ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے ساتھ جدید اسلحہ بھی دیا جائے گا۔
گورنر نے کہا کہ پولیس کو 10 ہزار نہیں بلکہ 17 ہزار خالی آسامیوں کا سامنا ہے، جنہیں جلد پُر کیا جائے گا۔ قیام امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے سیاسی سرپرستی بھی دی جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان، بھارت اور اسرائیل کو سہولت فراہم کر رہا ہے اور وہاں سے ڈرونز بھیجے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ نہیں دیا، تاہم سابقہ حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رکھیں گے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے صوبے کے وسائل حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی جگہ، لیکن ان کی وجہ سے کام تو نہیں چھوڑ سکتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو جہاد کے لیے بھیجا جاتا ہے، جبکہ اپنے بچوں کو یورپ اور ترکی بھیجتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ، ایپکس کمیٹی

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا

فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں امن و خوشحالی لائیں گے، وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سیاسی نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نافذ کی گئی، اسحاق ڈار

پشاور: حیات آباد میں نامعلوم افراد نے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
