ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف حملے، کسٹمز کے 4 اور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف حملوں میں کسٹمز کے 4 اور ہائی وے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ بھٹی پمپ کے قریب اور بائی پاس مفتی محمود چوک پر پیش آنے والے دو مختلف حملوں میں کسٹمز کے 4 اہلکار اور ہائی وے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک واقعہ قریشی موڑ، بھٹی پمپ کے قریب پیش آیا جہاں FBR (کسٹمز) کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں کسٹمز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
دوسرا واقعہ بائی پاس مفتی محمود چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ہائی وے ٹریفک پولیس کی وین پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہائی وے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل حبیب شہید جبکہ اہلکار سبحان زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دونوں واقعات کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حملہ آوروں اور واقعات کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں کے دوران امن و امان کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ چند روز قبل درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش حملے میں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی تھی، جس میں فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق 12 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، ایک ہفتے میں کتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے؟

کرک میں گھر میں گیس دھماکا، خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

لوئر دیر میں بچوں کی اموات کی وجہ کیا؟ محکمہ صحت کی 10 رکنی ٹیم تحقیقات کے لیے روانہ
