اتوار، 29 نومبر 2026

Read in English

پشاور میں جنوبی وزیرستان کے دو صحافی مبینہ طور پر اغوا

شائع 32
پشاور میں جنوبی وزیرستان کے دو صحافی مبینہ طور پر اغوا

سرویکئی پریس کلب کے صدر شبیر جان محسود اور عہدیدار عرفات اللہ محسود کو نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر گھر سے اپنے ساتھ لے گئے، تھانہ پشتخرہ میں درخواست جمع۔

پشاور کے علاقے ولی آباد میں جنوبی وزیرستان اپر کے سرویکئی پریس کلب کے صدر اور سنو ریڈیو سے وابستہ صحافی شبیر جان محسود اور پریس کلب کے عہدیدار عرفات اللہ محسود کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے اغوا کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر سرکاری طرز کی ڈبل کیبن گاڑی میں آئے اور دونوں صحافیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔


واقعے کے بعد دونوں صحافیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، جبکہ ان کے اہلِ خانہ کو تاحال ان کے مقام یا موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں مل سکیں۔

دونوں صحافیوں کی گمشدگی کے حوالے سے تھانہ پشتخرہ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں صحافیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ مبینہ اغوا میں ملوث افراد کی شناخت اور واقعے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں