جمعرات، 29 اکتوبر 2026

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟

شائع 4
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟

محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور صوبے بھر میں کیسز کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی صورتحال پر محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 
رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 856 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وقت 199 مریض زیرِ علاج ہیں۔ اب تک 4 ہزار 656 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی، تاہم رواں سیزن میں اس مرض کے باعث اب تک ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔

 
ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 822 ہو چکی ہے۔ کوہاٹ میں اس وقت 132 فعال کیسز ہیں۔


 
پشاور میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 611 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ضلع خیبر میں 430 اور بنوں میں 192 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں