ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک اڈے کی منتقلی کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کن روٹس پر ٹریفک متاثر ہوگی؟

خواتین، بزرگوں اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈے کی ظفر آباد منتقلی کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک اور درابن جانے والی مسافر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، جس سے ان روٹس پر سفر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہفتہ 31 اکتوبر کو ٹانک اڈے کے ٹرانسپورٹرز نے اڈے کی ظفر آباد منتقلی کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کر رکھی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک اور درابن جانے والی کوچز سمیت دیگر گاڑیاں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہڑتال کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری کاموں کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ناگزیر صورت میں سفر سے قبل متبادل سواری کا انتظام کریں۔
شہریوں، بالخصوص خواتین، بزرگوں اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والے افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں دوران سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: روڈی خیل سے دو ٹیوب ویل آپریٹرز اغوا، بازیابی کے لیے صدرہ موڑ پر احتجاج

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا

ٹانک میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب، نوابزادہ وہاب خان کی خصوصی شرکت

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے

جنوبی وزیرستان لوئر: دژہ غوندی چوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید
