لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، جوابی کارروائی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک

پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک، علاقے میں دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل ممتاز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ شہبازخیل کی حدود میں ایم سی بینک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل ممتاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امن کمیٹی نے فوری کارروائی شروع کردی، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران کانسٹیبل ممتاز کو شہید کرنے میں مبینہ طور پر ملوث دونوں ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: روڈی خیل سے دو ٹیوب ویل آپریٹرز اغوا، بازیابی کے لیے صدرہ موڑ پر احتجاج

جنوبی وزیرستان اپر: دو تحصیلوں میں کرفیو نافذ، کن علاقوں اور راستوں پر پابندی ہوگی؟

جنوبی وزیرستان میں مونگ پھلی کی ترسیل کے لیے کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے
