جنوبی وزیرستان لوئر: دژہ غوندی چوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

پولیس کانسٹیبل غلام حسین کا تعلق تحصیل وانا کے علاقے غواہ خواہ سے تھا
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے دژہ غوندی چوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل غلام حسین شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے دژہ غوندی چوک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل غلام حسین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مقتول کی شناخت غلام حسین ولد میٹا خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق تحصیل وانا کے علاقے غواہ خواہ سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے ذریعے امن و امان بہتر بنانے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود جنوبی وزیرستان میں قتل، فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں کے مطابق مسلسل پرتشدد واقعات کے باعث عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور شہریوں سمیت پولیس اہلکاروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، جوابی کارروائی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک

جنوبی وزیرستان اپر: دو تحصیلوں میں کرفیو نافذ، کن علاقوں اور راستوں پر پابندی ہوگی؟

جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ بار میں ختمِ نبوت ہال اور جدید ای لائبریری کا افتتاح، وکلاء کی قانونی تحقیق اب ایک کلک پر

جنوبی وزیرستان میں مونگ پھلی کی ترسیل کے لیے کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے
