ڈیرہ اسماعیل خان: روڈی خیل سے دو ٹیوب ویل آپریٹرز اغوا، بازیابی کے لیے صدرہ موڑ پر احتجاج

اغوا ہونے والے دونوں ٹیوب ویل آپریٹرز سگے بھائی ہیں، لواحقین نے ان کی فوری بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڈی خیل سے دو ٹیوب ویل آپریٹرز کو اغوا کر لیا گیا، جس کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے صدرہ موڑ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
مظاہرین نے مغوی بھائیوں کی فوری بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت عصمت اللہ اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو آپس میں بھائی ہیں اور ٹیوب ویل آپریٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جہاں مظاہرین اور مغویوں کے لواحقین سے مذاکرات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ روز قبل تحصیل پروآ میں دو بسوں سے تقریباً 22 افراد کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں مقامی شوگر ملز کے 17 ملازمین بھی شامل تھے۔ ان افراد کی تاحال بازیابی نہیں ہو سکی۔

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا

جنوبی وزیرستان اپر: دو تحصیلوں میں کرفیو نافذ، کن علاقوں اور راستوں پر پابندی ہوگی؟

جنوبی وزیرستان میں مونگ پھلی کی ترسیل کے لیے کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے

کرک: پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت چار اہلکار شہید
