اتوار، 8 نومبر 2026

Read in English

جنوبی وزیرستان اپر میں بارودی دھماکے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار جاں بحق

شائع 13
جنوبی وزیرستان اپر میں بارودی دھماکے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار جاں بحق

تحصیل سراروغہ کے علاقے جناتہ میں پولیس کی کلیئرنس کارروائی کے دوران دھماکہ، کانسٹیبل عبدالجبار بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے نشانہ بنے۔

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے جناتہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ، 7 نومبر کو صبح تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر تھانہ سراروغہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کی کلیئرنس اور سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عبدالجبار سڑک کنارے نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔


زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں