خیبرپختونخوا: دور دراز علاقوں کے پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، مشیر اطلاعات محمود جان بابر

مشیر اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ محمود جان بابر نے کہا ہے کہ کرم سمیت دور دراز علاقوں کے پریس کلبوں اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں مسائل کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
کرم پریس کلب پاراچنار کے صدر اور ٹرائبل جرنلسٹ کونسل کے سینئر نائب صدر علی افضل افضال سے گفتگو کرتے ہوئے محمود جان بابر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی اصلاح اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود صحافی ہونے کے ناطے صحافی برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
محمود جان بابر نے کہا کہ پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل کی تفصیلات جمع کرنے کا مقصد ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہے۔
اس موقع پر علی افضل افضال نے انہیں کرم پریس کلب پاراچنار سمیت دور دراز علاقوں کے پریس کلبوں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مشیر اطلاعات ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پشاور میں وانا کے صحافیوں کے مسائل پر اہم ملاقات، کون سے معاملات زیرِ بحث آئے؟

ضلع خیبر: لنڈی کوتل پریس کلب پر نقاب پوش مسلح افراد کا دھاوا، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟

فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں امن و خوشحالی لائیں گے، وزیراعظم
