جمعرات، 29 اکتوبر 2026

Read in English

جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ بار میں ختمِ نبوت ہال اور جدید ای لائبریری کا افتتاح، وکلاء کی قانونی تحقیق اب ایک کلک پر

شائع 0
جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ بار میں ختمِ نبوت ہال اور جدید ای لائبریری کا افتتاح، وکلاء کی قانونی تحقیق اب ایک کلک پر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی گوہر خان نے افتتاح کیا، سابق رکن قومی اسمبلی غالب وزیر سمیت وکلاء اور معزز مہمانوں کی شرکت۔ شرکاء نے اسے قانونی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

ٹانک : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جنوبی وزیرستان میں نو تعمیر شدہ ختمِ نبوت ہال اور جدید ای لائبریری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیرستان علی گوہر خان نے کیا۔ تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی غالب وزیر، سینئر سول جج شیراز طارق، جنرل سیکریٹری سیاسی اتحاد وزیرستان اپر شاہ فیصل غازی ایڈووکیٹ سمیت وکلاء اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔


افتتاحی تقریب کے موقع پر وکلاء برادری نے بار ایسوسی ایشن کی کابینہ، بالخصوص صدر عبدالرحمٰن گنگا ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری احسان محسود ایڈووکیٹ اور فنانس سیکریٹری ہارون ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔


جدید ای لائبریری کے قیام سے وکلاء کو قانونی تحقیق، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور عدالتی نظائر تک رسائی میں سہولت میسر آئے گی، جبکہ نو تعمیر شدہ ہال کو عقیدۂ ختمِ نبوت سے عقیدت کے اظہار کے طور پر ختمِ نبوت ہال کا نام دیا گیا ہے۔


تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو جنوبی وزیرستان میں قانونی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ اختتام پر نواب علی ایڈووکیٹ نے ملک و قوم کی سلامتی، عدل و انصاف کی بالادستی اور وکلاء برادری کی ترقی کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں