جنوبی وزیرستان اپر: دو تحصیلوں میں کرفیو نافذ، کن علاقوں اور راستوں پر پابندی ہوگی؟

کرفیو کے دوران متاثرہ علاقوں میں تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی اور سراروغہ میں 29 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔
کرفیو کے دوران سرویکئی، مولے خان سرائے، رغزئی، بروند اور سپنکئی سمیت متاثرہ علاقوں میں آمدورفت ممنوع ہوگی۔ اسی طرح چگملائی، سپلاتوئی، سپنکئی، شہور اور مولے خان سرائے سے مادیجان تک کے راستوں پر بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہدایات کے مطابق متاثرہ راستوں پر صرف ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کیا جا سکے گا۔ اس مقصد کے لیے شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانا ہوں گے۔
پولیو ورکرز اور پولیو ٹیموں کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بعد نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی اپنی گاڑی 50 میٹر پہلے روک دیں اور تمام افراد گاڑی سے نیچے اتر جائیں۔ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فرد خود ذمہ دار ہوگا۔

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے

جنوبی وزیرستان میں مونگ پھلی کی ترسیل کے لیے کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ بار میں ختمِ نبوت ہال اور جدید ای لائبریری کا افتتاح، وکلاء کی قانونی تحقیق اب ایک کلک پر

رکن قومی اسمبلی کی مبینہ گمشدگی پر تشویش، پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ

جنوبی وزیرستان میں مستحق مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فلاحی تنظیم اور ماہر امراضِ قلب کے درمیان تعاون پر اتفاق
