جمعرات، 29 اکتوبر 2026

Read in English

ٹانک میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب، نوابزادہ وہاب خان کی خصوصی شرکت

شائع 0
ٹانک میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب، نوابزادہ وہاب خان کی خصوصی شرکت

مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔

ٹانک: 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ضلع ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی مشیرِ ترقیاتی کونسل ٹانک نوابزادہ وہاب خان تھے، جبکہ تقریب میں پرنسپل خالد خان سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارتی افواج جموں و کشمیر میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔


مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔


تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام کے حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں