اتوار، 1 نومبر 2026

Read in English

جنوبی وزیرستان اپر سمیت بارہ اضلاع کے سرکاری دفاتر اپنے اضلاع میں واپس آئیں گے؟ محمود جان بابر کا اہم بیان

شائع 4
جنوبی وزیرستان اپر سمیت بارہ اضلاع کے سرکاری دفاتر اپنے اضلاع میں واپس آئیں گے؟ محمود جان بابر کا اہم بیان

جنوبی وزیرستان اپر کے شہریوں کو معمولی سرکاری اور عدالتی امور کے لیے ٹانک جانا پڑتا ہے، اے آر ڈی سی کے ترجمان محمود جان بابر

جنوبی وزیرستان: ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے ترجمان محمود جان بابر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کے سرکاری دفاتر، ضلعی ہیڈکوارٹرز اور انتظامی نظام کو واپس ضلع کے اندر بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


ایک انٹرویو میں محمود جان بابر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کی مقامی انتظامیہ اور بیشتر سرکاری دفاتر اس وقت ضلع ٹانک سے کام کر رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو معمولی سرکاری کاموں، عدالتی معاملات اور دیگر دفتری امور کے لیے ٹانک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ طویل مسافت کے باعث عوام کو سفری اخراجات کے ساتھ وقت کے ضیاع کا بھی سامنا ہے، جبکہ اپنے ہی ضلع میں سرکاری سہولیات میسر نہ ہونے سے روزمرہ کے مسائل حل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔


محمود جان بابر کے مطابق اے آر ڈی سی کے قیام کا مقصد جنوبی وزیرستان اپر سمیت متعلقہ 12 اضلاع کے سرکاری دفاتر، ضلعی ہیڈکوارٹرز اور انتظامی نظام کو متعلقہ اضلاع میں بحال کرانا ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی سرکاری خدمات کے لیے دوسرے اضلاع کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی ترجیحات میں سرکاری سہولیات کی مقامی سطح پر فراہمی اور انتظامی مسائل کا حل شامل ہے۔


اے آر ڈی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے ضلعی دفاتر کی واپسی اور عوام کو درپیش مشکلات کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا تاکہ شہریوں کو سرکاری خدمات اپنے ہی ضلع میں میسر آسکیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں