خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی ہر قیمت پر روکنا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا اور صوبے کی ترقی حکومت کی خواہش ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، صوبے کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور حکومت ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرے۔ انہوں نے صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک کیے گئے جبکہ علاقے اور گردونواح میں ان کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

جنوبی وزیرستان سے بلوچستان تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟

شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج ہلاک

پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے آئینی اقدامات کے امتزاج پر غور

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی ہوگی، کور کمانڈرز کانفرنس

سہیل آفریدی اور مذاکراتی کمیٹی ایک ہی پیج پر ہیں، سلمان اکرم راجا
