ہفتہ، 3 اکتوبر 2026

جنوبی وزیرستان سے بلوچستان تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟

جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد۔

شائع · 3 اکتوبر 2026، 12:10 · 1 منٹ میں پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے بلوچستان تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں کی گئیں۔


جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے منسلک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے زیر استعمال ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بلوچستان میں 6 دہشت گرد ہلاک


دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت گورندر اور ماشکیل کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ماشکیل میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے تعاقب کرتے ہوئے کارروائی کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ خبر شیئر کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

اپنی رائے دیں

تبصرے منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں۔ براہِ کرم شائستہ زبان استعمال کریں۔