کرک: پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت چار اہلکار شہید

کرک کے علاقے خرم محمدزئی کی حدود چرپرا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمران الدین سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین، ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان اور پولیس اہلکار امجد اور کاظم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا، جس کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے۔
یہ خبر شیئر کریں
بریکنگ اور اہم خبروں کی فوری اطلاع پائیں

ڈیرہ اسماعیل خان: روڈی خیل سے دو ٹیوب ویل آپریٹرز اغوا، بازیابی کے لیے صدرہ موڑ پر احتجاج
1 گھنٹے پہلے1

جنوبی وزیرستان اپر: دو تحصیلوں میں کرفیو نافذ، کن علاقوں اور راستوں پر پابندی ہوگی؟
16 گھنٹے پہلے2

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا
28 اکتوبر 20263

جنوبی وزیرستان میں مونگ پھلی کی ترسیل کے لیے کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟
25 اکتوبر 20265

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے
24 اکتوبر 20265

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ، ایپکس کمیٹی
12 اکتوبر 202610