جمعہ، 6 نومبر 2026

Read in English

جنوبی وزیرستان میں آئی جی ایف سی کا پولیس کمپلیکس کا دورہ، شہریوں کو کن سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا؟

شائع 9
جنوبی وزیرستان میں آئی جی ایف سی کا پولیس کمپلیکس کا دورہ، شہریوں کو کن سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا؟

متعلقہ حکام کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے شولام پولیس کمپلیکس اور پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، انتظامی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔


دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے ایلیٹ فورس کے ڈی ایس پی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


آئی جی ایف سی نے پولیس سہولت مرکز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ ان سہولیات میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا، پولیس کلیئرنس اور دستاویزات کی تصدیق، ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، ٹریفک چالان کی تصدیق، گمشدہ دستاویزات اور اشیاء کی رپورٹ کا اندراج، ملازمین کی تصدیق، ایف آئی آر کا اندراج اور عوامی شکایات سے متعلق رہنمائی شامل ہیں۔


اس موقع پر آئی جی ایف سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیس سہولت مرکز آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، انہیں ضروری رہنمائی فراہم کی جائے اور تمام خدمات کی شفاف اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔


انہوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے، سیکیورٹی انتظامات میں بہتری اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں