ہفتہ، 7 نومبر 2026

Read in English

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

شائع 0
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کی اطلاع، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 352 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر 346 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔


اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 378 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق 9 نومبر 2026 کو عام تعطیل کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 10 نومبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں