پشاور: حیات آباد میں نامعلوم افراد نے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے، جو نادرا دفتر کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد دفتر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے سرکاری محکموں کے ملازمین، خصوصاً پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
10 اکتوبر کو ضلع ٹانک میں بھی نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد خان محسود کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک کر دیا

پشاور: توہین رسالت کیس میں افغان شہری کو سزائے موت، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں امن و خوشحالی لائیں گے، وزیراعظم

خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم کی زیرِ صدارت کن امور پر غور؟

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، جوابی کارروائی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک
