جمعہ، 2 اکتوبر 2026

کرک میں گھر میں گیس دھماکا، خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں گھر میں گیس جمع ہونے سے دھماکا، خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

· 1 منٹ میں پڑھیں
کرک میں گھر میں گیس دھماکا، خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے آلوڑگی بانڈہ میں ایک گھر میں گیس جمع ہونے کے باعث دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں مکان منہدم ہوگیا۔ حادثے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان آصف خٹک کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کیا۔

جاں بحق اور زخمی افراد کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 55 سالہ خاتون زوجہ بغداد، شکیل کی 2 سالہ بیٹی اور 3 سالہ علیشاہ شامل ہیں۔

حادثے میں مزید 9 افراد زخمی ہوئے، جن کی عمریں 3 سے 60 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گھر میں گیس جمع ہونے کے باعث پیش آیا۔

یہ خبر شیئر کریں