جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگہ، عوامی مسائل کے حل کے لیے کن امور پر غور کیا گیا؟

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی ایریا ریپریزنٹیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) میں نمائندگی، ترقیاتی ترجیحات اور انتظامی امور پر غور کے لیے وانا میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ)، قبائلی عمائدین، مشران اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام منعقدہ جرگے میں مقامی آبادی کی مؤثر نمائندگی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر اے آر ڈی کونسل میں جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی نمائندگی، ترقیاتی ترجیحات اور انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے قبائلی عمائدین، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ جرگے میں مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔
گرینڈ قبائلی جرگے کا مقصد عوامی نمائندگی کو مؤثر بنانا، مقامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور قبائلی مشران کے درمیان رابطے مضبوط کرنا اور علاقے کی ترقی کے لیے باہمی مشاورت کو فروغ دینا تھا۔

جنوبی وزیرستان: سرکاری دعوت کے باوجود اجلاس میں داخلے سے انکار، صحافیوں کا ڈپٹی کمشنر کو لیگل نوٹس

جنوبی وزیرستان کے علاقے کژہ پنگہ کے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم

قبائلی جرگہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے سرگرم

جنوبی وزیرستان میں زیتون کی بھرپور پیداوار، سرکاری مشین کی مبینہ خرابی سے زمینداروں کی محنت ضائع ہونے لگی

جنوبی وزیرستان اپر: دو تحصیلوں میں کرفیو نافذ، کن علاقوں اور راستوں پر پابندی ہوگی؟
