جمعرات، 29 اکتوبر 2026

ٹانک میں امن و امان کی صورتحال پر ڈی پی او کی سربراہی میں جرگہ

شائع 2اپ ڈیٹ
ٹانک میں امن و امان کی صورتحال پر ڈی پی او کی سربراہی میں جرگہ

ٹانک میں مستقل امن کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

ٹانک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور مستقل امن کے قیام کے لیے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تھانہ سٹی ٹانک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان کی سربراہی میں مشترکہ امن جرگہ منعقد ہوا۔


جرگے میں پولیس حکام، سیکیورٹی فورسز، ایکشن کور کمیٹی ٹانک اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔


ڈی پی او عبدالصمد خان نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور یکجہتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے تمام طبقات کو مشترکہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


جرگے کے شرکاء نے ضلع میں امن کی فضا برقرار رکھنے، عوام کے تحفظ اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار امن کے لیے پولیس، سیکیورٹی اداروں، عوامی نمائندوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں