جنوبی وزیرستان: علاقائی نمائندگی میں شمن خیل قوم کو نظرانداز کیے جانے پر تحفظات، منصفانہ نمائندگی کا مطالبہ
جنوبی وزیرستان میں علاقائی نمائندوں کے اعلان کے بعد شمن خیل قوم کی نمائندگی سے متعلق تحفظات، متعلقہ حکام سے منصفانہ نمائندگی یقینی بنانے کا مطالبہ

قبائلی اضلاع میں علاقائی نمائندوں کے حالیہ اعلان کے بعد محسود قوم کے مختلف قبائل کی نمائندگی سے متعلق سوالات سامنے آئے ہیں، جن میں شمن خیل قوم کو نمائندگی نہ ملنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔
محسود قوم کے مختلف قبائل، جن میں علیزئی، منزئی اور شمن خیل شامل ہیں، اپنی الگ شناخت، روایات اور اجتماعی حقوق رکھتے ہیں۔ تاہم اعلان کردہ فہرست میں شمن خیل قوم کی نمائندگی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے حکومتِ پاکستان، متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور حکومتی ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمن خیل قوم کے تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور اسے بھی مناسب علاقائی نمائندگی دی جائے۔
مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی قبیلے کو نمائندگی سے محروم رکھنے سے احساسِ محرومی اور باہمی بے اعتمادی بڑھ سکتی ہے، جبکہ تمام قبائل کی منصفانہ نمائندگی علاقائی اتحاد، بھائی چارے اور امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ یہ مطالبہ کسی دوسرے قبیلے کی نمائندگی کے خلاف نہیں، بلکہ تمام قبائل کو ان کا جائز حق اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔
متعلقہ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ شمن خیل قوم کے تحفظات دور کیے جائیں اور علاقائی نمائندگی کے معاملات میں تمام قبائل کو اعتماد میں لیا جائے۔ امن، اتحاد اور باہمی اعتماد کی بنیاد انصاف اور منصفانہ نمائندگی پر قائم ہوتی ہے۔

جنوبی وزیرستان لوئر میں گندم کے بیج کی قیمتیں مقرر، سرٹیفائیڈ اور بیسک بیج کتنے میں ملے گا؟

وانا کے صحافیوں کے مسائل پر اہم رابطہ، کن مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی؟

جنوبی وزیرستان لوئر میں سرکاری محکموں کے سربراہان کی مبینہ غیر حاضری، انتظامی کارکردگی پر سوالات

جنوبی وزیرستان میں آئی ایس ایف کا احتجاج، گورنر راج اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی

جنوبی وزیرستان میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریاں، صحافیوں کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد
