جنوبی وزیرستان میں آئی ایس ایف کا احتجاج، گورنر راج اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی
جنوبی وزیرستان میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تحفظ

جنوبی وزیرستان میں آئی ایس ایف کا احتجاج، گورنر راج اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے زیرِ اہتمام گورنر راج، ایمرجنسی کے نفاذ اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت آئی ایس ایف جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر نذیر احمد وزیر نے کی، جبکہ تنظیم کے کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے صوبائی آئی ایس ایف کے صدر مشرف آفریدی اور رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے معاملات آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر آئی ایس ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جانی چاہیے تاکہ صوبے میں سیاسی بے چینی اور عوامی خدشات کو دور کیا جا سکے۔
مظاہرین نے عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو آئینی اور جمہوری طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے۔ آئی ایس ایف جنوبی وزیرستان لوئر کے کارکنان نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق اور مطالبات کے حصول کے لیے پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے متعلقہ حکام سے موجودہ سیاسی صورتحال اور گرفتار رہنماؤں کے معاملات پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔

ایم این اے زبیر خان وزیر کی گرفتاری، اہلِ خانہ سے رابطہ نہ ہونے پر شدید تشویش: ہارون وزیر

جنوبی وزیرستان لوئر میں گندم کے بیج کی قیمتیں مقرر، سرٹیفائیڈ اور بیسک بیج کتنے میں ملے گا؟

وانا کے صحافیوں کے مسائل پر اہم رابطہ، کن مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی؟

جنوبی وزیرستان: علاقائی نمائندگی میں شمن خیل قوم کو نظرانداز کیے جانے پر تحفظات، منصفانہ نمائندگی کا مطالبہ

جنوبی وزیرستان لوئر میں سرکاری محکموں کے سربراہان کی مبینہ غیر حاضری، انتظامی کارکردگی پر سوالات
