جمعرات، 29 اکتوبر 2026

وانا کے صحافیوں کے مسائل پر اہم رابطہ، کن مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی؟

شائع 9
وانا کے صحافیوں کے مسائل پر اہم رابطہ، کن مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی؟

ایریا ریپریزنٹیٹیو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ترجمان محمود جان بابر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر قسمت اللہ وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صحافی برادری کو نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ 


ٹیلیفونک گفتگو کے دوران محمود جان بابر نے کہا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے معاشرے کی اصلاح، عوامی مسائل کی نشاندہی، حکومتی اقدامات سے آگاہی اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔


محمود جان بابر نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایریا ریپریزنٹیٹیو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے دائرہ کار میں شامل 12 اضلاع کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے آنے والے دنوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔


اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا قسمت اللہ وزیر نے محمود جان بابر کو جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ مشکلات اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ قسمت اللہ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، جبکہ علاقے کے عوامی مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔


گفتگو کے دوران صحافیوں کے تحفظ، پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی، باہمی روابط کے فروغ اور جنوبی وزیرستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترجمان محمود جان بابر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ صحافیوں اور مقامی آبادی کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود، علاقائی ترقی اور صحافی برادری کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا قسمت اللہ وزیر نے ٹیلیفونک رابطے اور تعاون کی یقین دہانی پر محمود جان بابر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ روابط برقرار رہیں گے اور جنوبی وزیرستان لوئر کے صحافیوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں