اسلام آباد مارچ، قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ترین آلات سے لیس
اسلام آباد مارچ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے تقریباً 38 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات کیے ہیں، جنہیں جدید ترین آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ اسلام آباد مارچ کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری بڑھاتے ہوئے اہلکاروں کو جدید آلات سے لیس کر دیا ہے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ماضی کے احتجاجی واقعات سے حاصل ہونے والے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ سکیورٹی انتظامات مزید وسیع کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ تقریباً 38 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ مارچ کے دوران اہلکاروں کی تعداد 20 ہزار سے کم تھی۔
عہدیدار نے 26 نومبر 2024 کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ اور 12 اکتوبر 2025 کو مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والے تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے حاصل ہونے والے تجربے کی روشنی میں موجودہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ انہیں جدید آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ، خیبرپختونخوا میں کیا ہونے والا ہے؟

پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے آئینی اقدامات کے امتزاج پر غور

قبائلی جرگہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے سرگرم

کشمیر میں مارے جانے کا بھارتی دعویٰ، محمد آصف ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں زندہ پیش

وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
