جنوبی وزیرستان لوئر: زمینی تنازع کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کا سپرکئی مشران سے جرگہ
جنوبی وزیرستان لوئر میں ڈپٹی کمشنر نے سپرکئی مشران کے ساتھ جرگہ کیا، خوجل خیل اور سپرکئی کے زمینی تنازع کے پُرامن حل پر گفتگو کی گئی۔

جنوبی وزیرستان لوئر: زمینی تنازع کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کا سپرکئی مشران سے جرگہ
جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر نے 2 اکتوبر 2026 کو سپرکئی قوم کے مشران کے ساتھ جرگہ کیا، جس میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور خوجل خیل اور سپرکئی اقوام کے درمیان جاری زمینی تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرگے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے قبائلی مشران پر زور دیا کہ وہ زمینی تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور معاملے کو باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور پُرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
زمینی تنازع کے پُرامن حل پر زور
جرگے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں اقوام کے درمیان اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے بچ سکے اور علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق انتظامیہ، قبائلی مشران اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے تنازع کے حل کے لیے رابطے جاری ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد فریقین کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنا اور علاقے میں پائیدار امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہے۔
