پیر، 12 اکتوبر 2026

ٹانک میں یومِ تشکر کی ریلی کا اعلان، پولیس ہائی الرٹ، ختمِ نبوت چوک پر سکیورٹی سخت

ٹانک میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی یومِ تشکر ریلی کے اعلان پر پولیس ہائی الرٹ، ختمِ نبوت چوک پر بھاری نفری تعینات اور سکیورٹی سخت۔

شائع · 12 اکتوبر 2026، 13:53
ٹانک میں یومِ تشکر کی ریلی کا اعلان، پولیس ہائی الرٹ، ختمِ نبوت چوک پر سکیورٹی سخت

ضلع ٹانک میں یومِ تشکر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان کی جانب سے ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پولیس نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔

ختمِ نبوت چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جہاں ایس ایچ او سمیع برکزئی اور ایس ایچ او طاؤس خان پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں مشکوک افراد کی چیکنگ اور نگرانی جاری ہے، جبکہ ریلی کے ممکنہ راستوں اور اہم مقامات پر بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے۔ سکیورٹی اقدامات کا مقصد ریلی کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اپنی رائے دیں

دن کی اہم خبریں، ہر صبح آپ کے ای میل میں

مفت روزانہ نیوز لیٹر۔ کسی بھی وقت ایک کلک سے بند کریں۔