جنوبی وزیرستان کے ہونہار طالب علم کی بیرونِ ملک بڑی تعلیمی کامیابی

جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والے ذیشان احمد نے افغانستان کی کندھار میڈیکل فیکلٹی سے ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ ان کی اس تعلیمی کامیابی پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذیشان احمد نے اپنی کامیابی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایم ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا سفر ان کی زندگی کے مشکل ترین، تاہم یادگار اور کامیابیوں سے بھرپور مراحل میں سے ایک رہا۔ اس دوران انہیں نہ صرف طبی علوم میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملا بلکہ ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی نمایاں بہتری آئی۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل مطالعہ، راتوں کی نیند قربان کرنا اور ہسپتال میں طویل ڈیوٹیاں انجام دینا اس تعلیمی سفر کا اہم حصہ تھا۔ ان تجربات نے انہیں عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور ایک ذمہ دار معالج بننے کے لیے تیار کیا۔ ذیشان احمد نے اپنی کامیابی کو اہلِ خانہ کی بے لوث محبت، دعاؤں، مسلسل تعاون اور قربانیوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان نے ہر مشکل مرحلے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
انہوں نے اپنے اساتذہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی رہنمائی، محنت اور خلوص نے طبی تعلیم کی تکمیل اور پیشہ ورانہ تربیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ذیشان احمد کے مطابق ایم ڈی کی ڈگری کا حصول اگرچہ ان کی زندگی کے ایک اہم تعلیمی باب کی تکمیل ہے، لیکن انسانیت کی خدمت اور ایک بہتر معالج بننے کا اصل سفر اب شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت، مریضوں کے علاج اور طبی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے وہ پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی سفر کا اختتام نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت کے ایک نئے، بامقصد اور ذمہ دارانہ سفر کا آغاز ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے کژہ پنگہ کے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم

جنوبی وزیرستان میں مستحق مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فلاحی تنظیم اور ماہر امراضِ قلب کے درمیان تعاون پر اتفاق

جنوبی وزیرستان اپر کے سرکاری اسکولوں کا فرنیچر کہاں گیا؟ سنگین سوالات اٹھ گئے

جنوبی وزیرستان: اسکول میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں کو نقد انعام کے ساتھ اور کیا دیا گیا؟

جنوبی وزیرستان وانا میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ، سینکڑوں بچوں کے متاثر ہونے کا دعویٰ
