خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ، کون سے علاقے، شاہراہیں اور بازار بند رہیں گے؟
خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں اور بازاروں کی بندش کا اعلان۔ کون سے علاقے متاثر ہوں گے اور شہریوں کے لیے کیا ہدایات ہیں؟ مکمل تفصیلات جانیے

خیبر پختونخوا کے تین اضلاع جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں آج 10 اکتوبر 2026 کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران اہم شاہراہوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، جبکہ مقررہ علاقوں میں بازار اور مارکیٹیں بھی بند رہیں
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی اور سراروغہ میں کرفیو کے دوران بازار مکمل بند رہیں گے۔ لدھا، مکین، تبئی سر، بی بی رغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، سپنکئی رغزئی اور نذر خیل کو ملانے والے راستوں پر آمدورفت ممنوع ہوگی۔
اسی طرح درگئی پل سے مدی جان، شین ورسک، مولا خان سرائے، چگملائی اور جنڈولہ، سرویکئی سے مولا خان سرائے اور بروند، جبکہ آسمان منزہ سے شیرونگی اور توروام تک نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
ضلع ٹانک میں ڈبرہ سے ٹانک بائی پاس، بولٹن آباد، گرا پتھر، گرا حیات، رنوال، منجھی خیل، بھاگوال، کوڑ قلعہ، خرگئی، جنڈولہ، گرداوی، گومل زام ڈیم اور عزیز آباد کو ملانے والے مقررہ راستے بند رہیں گے۔ رنوال اور جنڈولہ بازار بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل بند رہیں گے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے منتخب علاقوں، وانا بازار اور وانا بائی پاس میں بھی کرفیو نافذ ہوگا۔ وانا سے تیارزہ گیٹ، کرب کوٹ، تنائی، عزیز آباد چوک اور درگئی پل، جبکہ گل کچ سے توئی خلہ اور تنائی تک آمدورفت ممنوع ہوگی۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق کرفیو کے دوران صرف مجاز ہنگامی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایمرجنسی سروسز مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ جنوبی وزیرستان اپر میں پولیو ٹیمیں اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بعد نقل و حرکت کر سکیں گی۔
ہنگامی سفر کے لیے پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت اور شناختی کارڈ سمیت گاڑی کے ضروری کاغذات ساتھ رکھنا ہوں گے۔ شہریوں کو سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کرفیو کے دوران جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیکل کالجز کی نشستوں کی تقسیم پر تنازع، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے طلبہ کے لیے مساوی کوٹے کا مطالبہ

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندان معاوضوں اور علاج کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج

جنوبی وزیرستان میں پولیو مہمات کا حیران کن معاملہ، بچوں کو قطرے پلائے گئے یا صرف انگلیوں پر نشان لگائے گئے؟

جنوبی وزیرستان میں وہ فصل کاشت ہو گئی جو کبھی سوچی نہ تھی، نتیجہ سب کو حیران کر گیا

جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کے میڈیکل کوٹے پر تحفظات، الگ الگ کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ
