سہ ملکی سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا، اہم اوپنر پتھم نسانکا ٹورنامنٹ سے باہر
سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم اوپنر پتھم نسانکا ٹورنامنٹ سے باہر، لاہیرو اُدارا کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

سری لنکا کے اوپننگ بلے باز پتھم نسانکا ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اہم کھلاڑی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ اوپننگ بلے باز پتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن اخبار ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق پتھم نسانکا دورۂ انگلینڈ کے دوران بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔
طبی معائنے کے بعد نسانکا کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے میڈیکل کلیئرنس نہیں مل سکی، جس کے باعث وہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پتھم نسانکا کی عدم دستیابی کے بعد لاہیرو اُدارا کو ان کے متبادل کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
لاہیرو اُدارا اب پاکستان میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پتھم نسانکا کی غیر موجودگی سری لنکن بیٹنگ لائن کے لیے اہم نقصان ہے، کیونکہ وہ اننگز کے آغاز میں ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث سری لنکن ٹیم کو اپنی ابتدائی بیٹنگ ترتیب میں تبدیلی کرنا پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس کے ابتدائی میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے باقی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم اس سے قبل پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں بھی حصہ لے چکی ہے، جس میں میزبان پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹ کی قیمتیں کتنی مقرر کی گئیں؟

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ، یمن تنازع کے سیاسی حل پر زور

پشاور: توہین رسالت کیس میں افغان شہری کو سزائے موت، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ٹانک میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب، نوابزادہ وہاب خان کی خصوصی شرکت

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ، متعدد راستے اور بازار بند رہیں گے
