سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، فی تولہ نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے!
پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس قیمت 30 ڈالر کم ہوگئی۔

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ سونے کی نئی قیمتوں پر مرکوز ہے۔

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی

اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

پشاور: توہین رسالت کیس میں افغان شہری کو سزائے موت، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
