سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟
پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، 10 گرام اور عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت کم ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک مرتبہ پھر نیچے آگئے، جہاں فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے پر آگئی۔
10 گرام سونے کا نیا ریٹ
قیمتوں میں کمی کا اثر 10 گرام سونے پر بھی پڑا۔ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی نرخ نیچے آگئے
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت 43 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 138 ڈالر پر آگئی۔
اس طرح مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

جنوبی وزیرستان سے بلوچستان تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟

اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹ کی قیمتیں کتنی مقرر کی گئیں؟

4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ، خیبرپختونخوا میں کیا ہونے والا ہے؟

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی ہوگی، کور کمانڈرز کانفرنس
