اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

ملک میں سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے کا ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ کے ساتھ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 161 ڈالر ہوگئی۔
یہ خبر شیئر کریں

پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹ کی قیمتیں کتنی مقرر کی گئیں؟
کھیل · 1 گھنٹے پہلے

کشمیر میں مارے جانے کا بھارتی دعویٰ، محمد آصف ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں زندہ پیش
اسلام آباد · 57 منٹ پہلے

وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
اسلام آباد · 8 گھنٹے پہلے